600-00948297
© Brad Wrobleski
Model Release: Yes
Property Release: No
Model Release
Woman Looking Up at Sky

انمول سبزی : لوگ ٹماٹرخریدنے سے قاصر

کراچی، لاہور: ٹماٹر کا عوام کی پہنچ سے دور ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تمام تر دعووں کے باوجودنہ تو ٹماٹر مارکیٹ میں عام کیا جا سکا اور نہ ہی اس کی قیمت پر قابو پایا جا سکا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکا می سے دوچار ہو گئے ۔لوگوں کی بہت بڑی تعداد ٹماٹر کی قیمت پوچھ کر خریدنے سے قاصر ہیں۔ٹماٹر کی جگہ دہی سے کام چلایا جارہا ہے ۔لوگوں کے مطابق حکومت مافیا پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ۔ یہ مافیا جس شے کی بھی چاہے قیمت بڑھا سکتا ہے اور کم بھی کر سکتا ہے ۔ یہ چاہے تو دہنیا دو سے تین سو روپے کلو روپے تک بک جاتا ہے ۔ آلو مارکیٹ سے غائب ہو جاتے ہیں اور پیاز تک بھی کہیں نظر نہیں آیا۔ حکومت کو چاہئے کہ مافیا پر قابو پائے تاکہ چند افراد جو اپناپیٹ بھرنے کےلئے لوگوں کے پیٹ کاٹ رہے ہیں انہیں پکڑا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *