pri_548915871

بھارت میں ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر27 افراد ہلاک ،30 زخمی

نئی دہلی: ممبئی میں ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر بھگڈر مچنے سے ستائیس افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کام کے اوقات میں ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر دفتر جانے والے لوگوں کا شدید رش ہوتا ہے اور بھگڈر مچنے کا واقعہ پیدل چلنے والوں کے پل پر پیش آیا جو دو اسٹیشنوں کو ملاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 4 ٹرینیں ایک ساتھ آئیں جب کہ بارش بھی ہورہی تھی۔ بہت سارے لوگ ٹرینوں میں بیٹھنے کے لیے دوڑے جس کی وجہ سے بعض خواتین پھسل گئیں اور بھگڈر مچ گئی جبکہ متعدد لوگ پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے ۔اس دوران ریلوے اسٹیشن اور پل پر اتنا ہجوم جمع ہوگیا کہ بعض افراد نے پل سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں اور شدید چوٹیں آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *