images

اپوزیشن لیڈر , تحریک انصاف کے نمبر پورے نہیں, دوست ہمارے ساتھ ہیں۔کائر

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے تحریک انصاف کے نمبر پورے نہیں ہمارے دوست ہمارے ساتھ ہیں۔ عمران خان اپوزیشن لیڈر کےلئے اپنے نمبر پورے کریں۔ کسی کی خواہش پر اپوزیشن لیڈر کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کےلئے جمہوری و آئینی طریقہ اپنایا جاتا ہے ۔ انہوں نے پیپلزپار ٹی کے رہنماوں کے ہمرامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان ہر ایک پر مک مکا کے الزامات لگا تے ہیں ۔ ہم نے نہ پہلے مک مکا کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کرینگے ۔ ۔ چئیرمین نیب کےلئے آئینی طریقہ اپنا جا تا ہے میڈیا کی جانب سے مک مکا کے الفاظ استعمال ہونے پر افسوس ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی اسمبلی میں نمبر پورے ہونے پر ہی ہوگی ۔ عمران خان اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے تو پھر کیا ہوگا۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں مک مکا ہونے جا رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک ریاض ہمارا کوئی پیغام لے کر نواز شریف کے پاس نہیں گئے تھے ۔ اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا پیپلزپارٹی کو خورشید شاہ پر پورا اعتماد ہے ۔ جو لوگ اپوزیشن لیڈر بدلنا چاہتے ہیں وہ کوشش کر سکتے ہیں اپوزیشن جماعتوں نے خورشید شاہ کو متفقہ اپوزیشن لیڈر بنایا تھا۔ چودھری منظور نے کہا ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد مک مکا کی مثال ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *