Untitled-1 copy

نواز شریف کی پیشی، وفاقی وزرا کو پیدل چلنا پڑگیا

اسلام آبادٟ: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزرا کو پیدل چلنا پڑگیا جس میں وفاقی وزرا برجیس طاہر، جنید انوار چوہدری، ارشد لغاری سمیت دیگر شامل تھے ۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اس لیے نواز شریف کی گاڑی کے علاوہ کسی کو بھی احتساب عدالت جانے کی اجازت نہیں دی گئی، وفاقی وزرا کو بھی روک دیا گیا جس کے باعث انہیں پیدل ہی جانا پڑا۔ اس لیے عدالت کے چوک پر ہی تمام گاڑیوں کو روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزرا کو بھی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا ۔