now copy

منہ سے وزیر اعظم نواز شریف نکلتا ہے ۔ ایاز صادق

لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بے پایاں محبت کا ثبوت دیدیا۔ میڈیا سے گفتگتو کے دوران ان کے منہ سے وزیراعظم نواز شریف ہی نکلتا رہا۔ انہوں نے میڈیا کے سامنے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ بار بار بار منہ سے وزیر اعظم نواز شریف نکلتا ہے ۔ یہ دلوں کے معاملے ہیں جو دلوں سے جڑے ہوئے ہیںدل توڑنا بہت مشکل ہے ۔میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا۔ نواز شریف ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد ہیں۔ نوا ز شریف کے بعد قائد شہباز شریف ہیں۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نواز شریف کے نعرے نوجوانوں کے دل کی آواز ہے ۔ چودھری نثار نے بھی کہا ہے کہ ان کے لیڈر نواز شریف ہی ہیںاور ان کی پارٹی مسلم لیگ ن ہی ہے ۔ چودھری نثار سینئر رہنما ہیں وہ سینئیر ہی رہیں اختلاف بھی کرینگے اور تائید بھی کرینگے ۔اسحاق ڈار ٍواپس آرہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔۔انہوں نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے بعد نواز شریف وطن واپس آجائیں گے نوا ز شریف ابھی تک ہمارے وزیر اعظم ہیں۔انہوں نے انتخابی اصلاحات کے بل کے متعلق کہا کہ یہ بل اب قومی اسمبلی میں آئے گا۔انہوں نے پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا اگر انہیں بے نظیر کے قتل کے بارےمیں علم تھا تو پرویز مشرف خاموش کیوں رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *