Untitled-1 copy

ایشین فائٹنگ چیمپئین شپ، باکسر زندگی کی بازی ہار گیا

سنگا پورٟ: باکسنگ میچ کے دوران باکسر سانسوں کا میچ ہار کر موت کی آغوش میں سو گیا تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں ایشین فائٹنگ چیمپئین شپ کے افتتاحی میچ کے دوران 32 سالہ باڈی بلڈر اور باکسر پردیپ سبرامینین فائٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد رنگ میں گرگیا جہاں سے اس کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پردیپ جانبر نہ ہو سکا، پردیپ کا نام باکسنگ کے مقابلے میں شامل نہیں تھا لیکن اچانک دوسرے باکسر نے 2 دن قبل فائٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تو پردیپ کو باکسنگ مقابلے میں شامل ہونا پڑا۔باکسنگ چیمپیئن شپ کے عہدیداران کے مطابق پہلے را¶نڈ میں پردیپ جیت رہا تھا لیکن دوسرے را¶نڈ میں پردیپ کو حریف باکسر کی جانب سے کافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی ناک سے خون بھی بہنے لگا جس پر ریفری نے میچ روک دیا اور دیگر میچ ریفری سے مشورے کے بعد پردیپ کے حریف کو فاتح قرار دیدیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *