Untitled-1 copy

پانچ ماہ میں 7 شوہروں کے گھر صاف، وارداتی دلہن پکڑی گئی

سرگودھاٟ: لہن نے سات شوہروں کے گھروں کا صفایا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر کالونی کی رہائشی 18 سالہ ثنا نے 5 ماہ میں 7 نوجوانوں کو بے وقوف بنایا اور ان سے شادی کرکے لوٹنے کے بعد فرار ہوجاتی ۔ ثنا قانون کے شکنجے سے نہ بچ سکی اور اسے جیل بھیج دیا گیا ثنا نے ایک گروپ بنا رکھا تھا جس میں اس کے جعلی ماں باپ، بھائی اور رشتہ دار شامل تھے، ثنا کے جھوٹے رشتے دار کنوارے لڑکوں کو شادی کا جھانسہ دے کر جہیز کی تیاری کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرتے تھے جب کہ لڑکی شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کے گھروں کا قیمتی سامان چوری کرکے غائب ہوجاتی تھی۔ ایسے نوجوانوں کو شادی کےلئے پھنسایا گیا جن کی شادی نہیں ہو رہی تھی ۔ پولیس کے مطابق نوسرباز گروہ کا انکشاف اس وقت ہواجب لڑکی سے شادی کرنے اور لٹنے والے 2 نوجوانوں نے پولیس کو درخواست دی اور سیشن کورٹ میں اپنے اپنے نکاح نامے پیش کئے۔ پولیس نے ثنا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھجوا دیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *