president-asif-ali-zardari

مشرف اتنے بہادر ہیں تو عدالت میں آکر مقابلہ کریں۔ آصف زرداری

کمالیہ : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے پرویز مشرف کا بیان پیپلزپارٹی کے خلاف گھناونی سازش ہے مشرف اتنے بہادر ہیں تو عدالت میں آکر مقابلہ کریں یہاں مشرف کی کمر خراب تھی باہر جا کر ناچ رہے ہیں۔ اسحاق ڈار معیشت کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔سینٹ میں چمک کی وجہ سے چند ارکان نے رائے تبدیل کی۔ نیا پاکستان بنانے والے نیا کے پی کے نہیں بنا سکے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سینٹ میں ایم کیو ایم نے ہماری تجویز کو سپورٹ نہیں کیا۔حکمران بھارتی لابی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ عمران خان سندھ آر ہے ہیںتو میں بھی کے پی کے میں جا سکتا ہوں۔ ان کو نہ حکومت کرنی آتی ہے اور نہ ہی حکومت کو سنبھال سکتے ہیں۔حکومت اب کہے گی ہمیں نکالا گیا اب معیشت تباہ ہو رہی ہے ۔ میں نے کہا تھا انہیں چار سال حکومت کرنے دونگا پھر پوچھونگا۔ن لیگ نے چار سال حکومت کی لیکن دنیا میںکوئی لابی نہیں بنائی۔ چار سال بعد خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بنایا وہ اب کیا کرینگے۔ بین الاقوامی سطح پر ناکامی حکومت کی نا اہلی ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان انشا اللہ تعالی کرکٹ کے کوچ بنیں گے ۔ کے پی کے میں ایک ایک پہل کے علاوہ کوئی ترقی نظر نہیںآتی۔ این اے 120 میں پی ٹی آئی نے کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں دکھائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *