Fawad-Chaudhry

بینظیرقتل کیس میں نہ مشرف ملوث ہیں نہ ہی زرداری۔ فواد چودھری

لاہورٟ:تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے سانحہ ماڈل ٹاون میں پولیس ملوث ہے،سانحہ ماڈل ٹاون میں تین سال گزرنے کے باوجود ورثا کو انصاف نہیں ملا،،بینظیر قتل میں پہلے پیپلزپارٹی مشرف پر الزام لگاتی رہی اب مشرف لگا رہے ہیں،میرے خیال میں بینظیر قتل میں نہ مشرف ملوث ہیں نہ ہی زرداری ملوث ہیں، برصغیر میں سب سے زیا دہ مہنگی بجلی پاکستان میں ہے، حکومت نے چوتھی یا پانچویں بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا،وہ نیوز نیوز کے پروگرام خبر کے پیچھے میں بات کر رہے تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ،ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں،دونوں سابق صدور ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ کیوں چھپانا چاہتی ہے؟سانحہ ماڈل ٹاون میں 14 افراد کو شہید اور 100 کوزخمی کیا گیا،بینظیربھٹو شہید کی جائے وقوعہ کو کیوں دھویا گیا، جائے وقوعہ کو دھونے کا حکم کس نے دیا،پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آج کا فیصلہ خوش آئند ہے،ہم نے سانحہ ماڈل ٹا¶ ن میں جمہوری اور قانونی راستہ اپنایا ہے،اگر پنجاب حکومت عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے،ہم آج ٟجمعہٞ لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کے خلاف رٹ دائر کرنے جار ہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *