Imran-Khan-55

نواز زرداری جیسی قیادت ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ عمران خان

جہلم ، دینہ : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے جس ملک میں نواز زرداری جیسی قیادت ہو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ پاکستان کو شریفوں اور زرداریوں نے ہائی جیک کرلیا۔جس قوم کا پیسہ چوری ہوتا ہے وہ ترقی نہیں کر سکتی ۔۔ کمزور کو انصاف کی ضرورت ہو تی ہے ۔ فیصلہ طاقتور کے خلاف ہو تو وہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا۔ کرپشن نے ملک کو تباہ کر دیا ۔ ایسا پاکستان بنانا ہے جس میں سب کو برابر کے حقوق ملیں۔ ملک میں میرٹ کے ذریعے انصاف لانا ہے۔ شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنیں درباری نہ بنیں ۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو دو سال کےلئے لندن کا وزیر اعظم بنادیا جائے تو یہ لندن کا بھی بیڑہ غرق ہو جائے گا۔ پاکستان کا وزیر خاع ملک میں عام آدمی کا بچہ اوپر نہیں آسکتا ۔ یورپ میں غریب کا بچہ وزیراعظم بن جاتا ہے ۔ یورپ میں غریب اور امیر کے بچے ایک ہی سکول میں پڑھتے ہیں۔ یہ معاشرہ ناانصافی والا ہے امیروں کےلئے اچھی نوکریاں ہیں۔غریب کا بچہ آج ترقی نہیں کر سکتا۔ملک میں چھوٹا سا طبقہ عوام پر ظلم کر رہا ہے ۔ انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے ۔ انسان کے آنے کا کوئی مقصد نہ تو پھر انسان اور جانور میں کوئی فرق نہیں رہتا۔عمران خان نے کہا ہم نیا پاکستان بنائیں گے ۔ بیروزگاری نے نوجوانوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ہم ملک میں میرٹ کا نظام لائینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *