download

پاکستان کا اقوام متحد ہ سے کشمیر کےلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ

نیویارکٟ : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیکریٹری اقوام متحدہ کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا دیااور اقوام متحدہ سے کشمیر کےلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ بھی کر دیا ۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے انسداد دہشت گردی کےلئے پاکستان کے کردار کو خراج تحسین سے نواز دیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے ملاقات میں انہیں ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد آج بھی شہید ہو گئے ۔ بھارت رواں سال 600 مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر چکا ہے ۔بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذکرات کے تمام درزاے بند کر دئیے۔ وزیر اعظم نے کہا کشمیر سے متعلق خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے ۔ انہوں نے یواین ملٹری اوبزرورگروپ کادائرہ کاروسیع کرنےکامطالبہ بھی کیا ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ڈوزئیر دیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر افغانستان کے متعلق بھی گفتگو کی ۔ دونوں رہنماوں میں افغانستان کے متعلق مزکراتی عمل پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ا نتونیو گوتریس نے کہا پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ پاکستان کا کئی بار دورہ کر چکا ہوں۔انسداد دہشت گردی کےلئے پاکستان کے اقدامات عینی شاہد ہوں۔ دہشت گردی کے انسداد کے لئے پاکستان کی کوششوں کا دل سے معترف ہوں۔پاکستان میں جمہوریت کے استحکا م کا بھی معترف ہوں۔ جمہوریت کے استحکام پر پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *