1-a-1-kdeath-sentence-1

فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق

راولپنڈیٟ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وجی عدالتوں نے ٹرائل کے بعد سزائے موت سنائی تھی۔ چاروں مجرم فورسز پر حملوں اور سپاہیوں کو ذبح کرنے میں ملوث تھے اور انہوں نے فوجی عدالتوں میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ مجموعی طور پر دہشت گردوں نے 21 افراد کو قتل کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شبیر احمد ولد محمد شفیق پر میجر عدنان سمیت دس فوجیوں کے قتل اور 4 سپاہیوں کو اغوا کرکے ان کے گلے کاٹنے کا جرم ثابت ہوا۔ عمارا خان ولد احمد خان نے تین فوجیوں کو قتل اور گرلز پرائمری اسکول کو تباہ کیا تھا۔ طاہر علی ولد سید نبی دو سپاہیوں کے قتل میں جبکہ آفتاب الدین ولد فرخ زادہ پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *