images

سمندری طوفان ارما کا تباہ کن سفر جاری

واشنگٹن : کیریبئین جزائر میں بربادی کا طوفان برپا کرنے کے بعد اب ارما تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کی صورت میں کیوبا پہنچ گیا اور شمالی مشرقی ساحلی علاقے کیمیگوے سے ٹکرایا ۔کئی دہائیوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے شدید نوعیت کے سمندری طوفان نے کیوبا کو نشانہ بنایا ۔ ارما کی وجہ سے کیمیگوے، سیگو ڈے آویلا، سنتی پیریٹوس، ویلا کلارا اور میٹنساس بھی متاثر ہوئے ۔طوفان ٹکرانے کےبعد سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہو گیا اور مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہو گئے ۔ اب اس طوفان کی اگلی منزل فلوریڈا کے ساحلی علاقے ہوں گے جہاں ڈیڑھ سو میل فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہواوں کے چلنے کی خبر دی گئی ہےاور موسلا دھار بارش کی خبر بھی سنادی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *