india-pakistan-kashmir-border-loc-reuters_650x400_41442933037

راولا کوٹ میں سول آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاکستانی جواب پر خاموش

مظفر آباد بھارتی فورسز نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کردی ۔ بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے بٹل سیکٹر پر ایک بار پھرسول آبادی کو نشانہ بنایا ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی ، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئی ۔واضح رہے کہ دو ستمبر کو بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی، جس پر پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *