zubiair

دنیا کو کشمیر کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔ جنرل زبیر

لندن : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ کشمیر میں مظالم ناقابل قبول ہیں۔ نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر پیلیٹ گن کا استعمال کرکے بے جا خون بہایا جا رہا ہے، کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم ناقابل قبول ہیں، دنیا کو کشمیر کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کے مسئلے پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں، بھارت کشمیر سے دھیان ہٹانے کیلیے ایل او سی پر جارحیت کر کے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے افغانستان کے متعلق کہا غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے تاہم افغان مسئلہ مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے جنگ سے نہیں۔ پاک فوج نے دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑی ہے جس میں پاکستانی عوام نے بھرپور مدد کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *