Pakistan26

پاک فوج کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش

راولپنڈی : جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب میں پاک فوج کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں تقریب کے مہمان خٓصوصی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے جبکہ ایئر چیف سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل محمد ذکائ اللہ ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مریم اورنگزیب، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، چینی سفیر سن وائی ، سابق آرمی چیف راحیل شریف سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات شریک تھے جبکہ دفاع وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کے اہل خانہ بھی تقریب میں موجود تھے ۔ جی ایچ کیو میں تقریب میں پاک فوج کی جرات، بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔۔تقریب میں ملی نغموں اور قومی ترانوں نے سما ںباندھے رکھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *