Untitled-1 copy

زندہ باد پاکستان، واہگہ , گنڈا سنگھ بارڈر پر 6ستمبر 1965 والا جذبہ پھر بول اٹھا

لاہور ، قصورٟ: واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ بارڈر پر چھ ستمبر 2017 کو چھ ستمبر 1965 والا جذبہ ایک بار پھر پوری قوت سے بول اٹھا۔ پاکستان زندہ بادکے نعروں نے بھارتی عوام اور فوج کے اوسان خطا کر دئیے ۔ بھارتی رینجرز پاکستانی رینجرز کی عقابی نگاہوں سے نگاہیں ملانے سے گریزاں نظر آئے ۔ فضا میں نعرہ تکبیر ، نعرہ رسالت اور نعرہ حیدری کے سامنے بھارتی گنگ ہو کر رہ گئے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مثالی تعداد میں تقاریب میں شرکت کی ۔ دونوں بارڈروں کے راستے جذبہ حب الوطنی کی تصویر بنے رہے ۔ پاکستانی پرچم اٹھائے نوجوان و بچے اپنے بڑوں کے ساتھ عزم مثالی دکھا رہے تھے ۔ پاکستان کی فضا بھی فتح کا اعلان کرتی نظر آرہی تھی ۔ ایسے میں ۔ قدم سے قدم ملاتے، مکے اور بازو دکھاتے رینجرز کے جوان جب جب زیرو لائن کی جانب بڑھے، تو بھارتی رینجرز کی گھبراہٹ واضح طور پر سب کو دکھائی دی ۔۔ پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھارتی ایوانوں تک پہنچتے رہے ۔۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ملی نغموں کی گونج پاکستانیوں کی ترجمان بنی رہی ۔لوگوں نے تقریب میں پاکستان اور فوج سے محبت و یگانگت کا مظاہر ہ کیا جس سے بھارتی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *