download (1)

چھ ستمبر ، ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی, بھارت کا غ٘رورخاک میں مل گیا

لاہور : چھ ستمبر1965 سیالکوٹ چونڈہ کے محاذ پر بھارت کی فرسٹ آرمڈڈویثزن نے جنگ عظیم کے بعدچھ سوسے زائد ٹینکوں ،چار سو توپوں اور ایک لاکھ فوج کابڑا حملہ کیا ۔افواج پاکستان کے جوانوں نے بزدل فوج کے حملے کو ناکام بنادیا جذبہ ایمانی سے سرشار جوانوں نے ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بھارتی فوج کوپسپاکر دیا۔65کی جنگ نے پاکستان کو زندہ اور بھارت کورسواکر دیا۔چونڈہ کے مقام پر لڑی جانے والی ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ کے بعد بھارت کاجنگی جنون خاک میں مل گیا ۔دشمن کے حملے کے بعد پاک فوج کے سپاہی یوں جھپٹے کہ میدان جنگ کی فضا آگ اور گردو وغبارچھا گیا۔ پا کستان کے 45ٹینکوں نے بھارت کے 600 سے زائد ٹینکوں کونیست ونابو دکر دیا۔ پاکستان کی سرزمین پر فتح کا جھنڈا گاڑنے کا خواب دیکھنے والے بھارتی ٹینک اور بھارتی فوجی جہنم واصل ہو گئے ۔پاکستانی مسلح افواج نے گڈگور پر لہرانے والے بھارتی ترننگا کوخاک میں ملا کرپاکستانی پرچم لہرایا تو فضائ اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے فرسٹ آرمڈڈویثزن کے ٹینکوں کو تباہ اور سپاہیوں کوبھاگنے پر مجبور کر دیا بھارت عبرت ناک شکست کے بعد23 ستمبر1965کو جنگ بندی کا اعلان کرنے پر مجبور ہو گیا۔سیالکوٹ کا شمار بھی ان تین شہروں میں ہوا جن کو ہلال استقلال کے اعزازسے نوازا گیا““

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *