NEW DELHI, INDIA - DECEMBER 7: Imran Khan, Chairman, Pakistan Tehreek-E-Insaf during an interaction session on the second day of the Hindustan Times Leadership Summit on December 7, 2013 in New Delhi, India. (Photo by Virendra Singh Gosain/Hindustan Times via Getty Images)

خداکا شکر.ہم 2013 میں مرکز میں حکومت نہیں بناسکے ۔ عمران خان

اسلام آبادٟ: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے اگر ہم 2013 میں حکومت میں آتے تو وفاق میں بھی خیبر پختونخوا والا حال ہوتا کیوں کہ یہاں پرویز خٹک کے علاوہ تمام افراد نئے ہیں۔ ہمیں ایک سال تک پتا بھی نہ چلا کہ کے پی کے میں کیا ہو رہا ہے میں نے اور میری ٹیم نے کے پی کے میں حکومت سے بہت کچھ سیکھا اور جب مرکز میں حکومت ملی تو یہ تجربہ ہمارے کام آئے گا تاہم نئے لوگوں کے باوجود خیبر پختونخوا میں زبردست کارکردگی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی نظام، تعلیم کے میدان میں سرمایہ کاری اور صحت میں اصلاحات پر کامیابیاں ملیں جن پر فخر ہے۔ میں خداکا شکر اداکرتا ہوں کہ 2013 کے عام انتخابات میں مرکز میں حکومت نہیں بناسکے کیوں کہ اگر ایسا ہوتا تو ارکان پارلیمنٹ کی ناتجربہ کاری کے باعث مشکلات پیش آسکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم 2013 میں حکومت میں آتے تو وفاق میں بھی خیبر پختونخوا والا حال ہوتا کیوں کہ یہاں پرویز خٹک کے علاوہ تمام افراد نئے ہیں جب کہ ان لوگوں کو تو شروع کے ایک سال تک پتہ ہی نہیں تھا کہ ہوکیا رہا ہے۔عمران خان نے کہا پورے ملک میں سب سے بہتر خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام ہے، صرف کراچی کا مئیر ہی نہیں بلکہ پنجاب کے بلدیاتی نمائندگان بھی کے پی کے کا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام نیا ہے اور منفرد ہے اور اسی وجہ سے اس پر عمل درآمد پر مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *