download

پاناما ، اقامہ ، نااہلی سب ڈرامہ، نواشریف نشانہ ہے ۔ مریم نواز

لاہور : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے عوام 17 ستمبر کو باہر نکلیں اور دنیا کو بتا دیں کہ وہ نواز شریف کی نااہلی کو نہیں مانتے ۔انہوں نے ابدالی چوک اور عمر چوک پر انتخابی دفاترکے افتتاح کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاناما ، اقامہ ، نااہلی سب ڈرامہ ہے نواشریف نشانہ ہے ۔17 ستمبر کو نواز شریف کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کا جواب دینگے ۔ اپنی بیٹی اور بہن کا مان رکھنا ،میں اپنی بیمار ماں کو چھوڑ کر آپ کے پاس آئی ہوں۔ 17 ستمبر کو بتادینا کہ لاہور نواز شریف کا ہے ۔ ووٹ صرف نواز شریف کاہے ۔عوام نواز شریف کو ووٹ دے کر سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ مریم نواز کا دفاتر کے افتتاح کے موقعہ بھرپور استقبال کیا گیا ۔ ان پر خطاب کے دوران بھی گل پاشی کی جاتی رہی ۔ کارکن شیر شیر کے نعرے لگاتے رہے ۔مریم ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتی رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *