925297-gulmakai-1504632695-855-640x480

ملالہ یوسف زئی :بھارتی فلم گل مکئی کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری

ممبئی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی بھارتی فلم گل مکئی کا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کردیا جب کہ ریم شیخ نے کہا کہ وہ ملالہ کا کردار نبھاتے ہوئے بہت نروس تھیں کیونکہ ملالہ یوسف زئی عالمی شہرت کی حامل شخصیت ہیں ۔ لڑکیوں کی تعلیم اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے جس کی ہدایت کاری امجد خان دے رہے ہیں جب کہ فلم میں ملالہ کا کردار بھارتی چائلڈ اسٹار ریم شیخ ادا کر رہی ہیں، فلم اسٹار دیویا دت اور آنجہانی بھارتی اداکار اوم پوری فلم کے نمایاں کرداروں میں شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر آنند کمار نے بتایا کہ اوم پوری کی آواز میں ریکارڈ کیا ہوا گانا بھی فلم میں شامل ہے جو اُن کی یادوں کو تازہ کر دے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *