images

ورلڈ الیون کا دورہ ،35 کروڑکا خرچہ

لاہور : جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں 14 رکنی ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی 20 انڑنیشنل میچوں کے لئے آئندہ ہفتے لاہور آئے گی۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان انڈیپینڈس کپ کے تین ٹی 20 میچز12، 13 اور 15 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ایک اندازے کے مطابق اس دورے کے لئے زمبابوے کرکٹ بورڈ کو پانچ کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی اور اب ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر اخراجات چھ گنا زیادہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان پر 35 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے کوچ کی حیثیت سے پاکستان آرہے ہیں۔ 49 سالہ فلاور کے چھوٹے بھائی گرانٹ فلاور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہیں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہونے والے اس دورے کا سارا بوجھ پی سی بی اٹھا رہا ہے۔35 کروڑ کے اخراجات میں زیادہ رقم کھلاڑیوں کی میچ فیس کی مد میں خرچ کے لئے رکھی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *