Fire-logo1

کینیا مین سکول جلا دیا گیا، 9 طالبات ہلاک، 10 زخمی

نیروبیٟ : کینیا کے دارالحکومت میں لڑکیوں کے اسکول میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں 9 طالبات ہلاک اور 10 زخمی ہو گئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا کے وزیر تعلیم فرید ماتیانگی نے بتایا کہ اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی جس کی وجہ اسکول میں تقرریوں کے معاملے پر ہونے والا جھگڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں سینئر پوزیشن پر تقرریوں کے معاملے پر لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد انہوں نے اسکول میں آگ لگا دی۔ کے سربراہ کی تقرری کے معاملے کو اسکول نذرآتش کر کے حل نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی کینیا میں 120 سے زائد اسکولوں کو نذر آتش کر دیا گیا تھا تاہم اس کے ذمہ داران کے خلاف موثر کارروائیاں تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *