khursheed-shah

مسلمان متحد ہو جائیں تو برما میں ایک بھی قتل نہ ہو۔ خورشید شاہ

روہڑی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے مسلمان متحد ہو جائیں تو برما میں ایک بھی قتل نہ ہو۔ برما میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ۔ برما کے معاملے پر عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔ پاکستانی قوم روہنگیا کے مسلمانوں کے ہمراہ کھڑ ی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جس ملک میں ظلم ہو رہا ہے وہ لوگ بدھ ازم کے حامی ہیں۔ برما کے مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانے پر مسلمانوں کو کیا خوف ہے ۔ سعودی عرب کے پاس لیڈر شپ ہے وہ آگے آئے ۔ انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا حیرت ہے کہ عالمی برداری کی برما اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم پر آ نکھیں بند ہیں۔ او آئی سی اور تمام بااثر اسلامی ممالک کو ان مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انسان دوستی کا درس دینے والے مہاتما بدھ کے پیروکاروں نے برما میں پوری انسانیت کو شرمندہ کر دیا ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کیلئے عالمی اداروں کا ضمیر جگانے کیلئے بھی عملی اقدامات کرے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہا دنیا کے چار وزرائے اعظم کو پاناما نے گھر بھیج دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *