images (1)

افغانستان میں 8 ہزار نہیں 11 ہزار سے زائد امریکی فوجی ہیں ۔پنٹاگون کا اعتراف

واشنگٹنٟم : افغانستان میں2600 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کو چھپایا گیاافغانستان میں 8 ہزار نہیں 11 ہزار سے زائد امریکی فوجی ہیں ۔۔ پنٹاگون نے اعتراف کرلیا ۔ نیو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے افغانستان میں مزید 4 ہزار فوجی بھجوائیں گے ،، جس کے بعد تعداد 15 ہزار ہوجائے گی ۔ افغانستان میں امریکی فوجی معمول کے دستوں ، عارضی اور خفیہ یونٹس میں شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کے تحت امریکی افواج کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا تھا