khan sb

دعا کرتا ہوں کلثوم نوازبیماری کےخلاف لڑائی میں کامیابی سے ہمکنار ہوں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی بیگم کلثوم نواز کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے انہوں نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کے خلاف جدوجہد پر میری نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اس بیماری کیخلاف لڑائی میں کامیابی سے ہمکنار ہوں۔عمران خان کا پیغام سوشل میڈیا پر آنے کے بعد مقبول ہو گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماوں اورکارکنوں نے بھی عمران خان کے جذبے کی تعریف کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *