images copy

شاہد آفریدی مکمل فٹ، 42 گیندوں پر سینچری، انگریز عش عش کر اٹھے

لندن: لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے صرف 42 گیندوں پر سینچری بناڈالی۔ان کے بنائے گئے رنز ٹیم میں فتح کا کردار ادا کر گئے ۔گورے آفریدی کی شاندار بیٹنگ دیکھکر عش عش کر اٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری کاونٹی ٹی 20 چیمپئن شپ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں شاہد آفریدی نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف پہلے کوارٹر فائنل میں صرف 42 گیندوں پر سینچری سکور کی۔ وہ اپنی ٹیم کی جانب سے بحیثیت اوپنر کھیلنے آئے اور10 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 101 رنز سکور کیے۔ شاہد آفریدی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ ان کی پہلی سینچری تھی۔شاہد آفریدی کی دھواں دار سینچری اور جیمز ونس کے 55 رنز کی بدولت ان کی ٹیم ہمپشائر نے مقررہ 20 اوورز میں 249 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا۔ اس اننگز کے جواب میں ڈربی شائر کی ٹیم 148 رنز پر آل آوٹ ہوگئی اور ہمپشائر نے یہ میچ 101 رنز سے جیت لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہد آفریدی نے 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو اس فارمیٹ میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔اس سے پہلے احمد شہزاد نے بی پی ایل میں 40 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی جبکہ بلال آصف قومی ٹی 20میں 43 گیندوں پر سنچری بنا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *