shahbaz-sharif

سی پیک تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ۔ شہباز شریف

لاہورٟ:وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ، یہ منصوبہ خطے سے دہشت گردی وانتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا باعث بنے گا اوراس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہررکاوٹ کو مل کردورکرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اورتیزرفتاری سے تکمیل کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں، صوبے میں تیزرفتار ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، میگاپراجیکٹس مکمل ہونے عوام کو سہولتیں اورریلیف مل رہا ہے اور پاکستان کے عوام ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں جب کہ عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اوران کے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، سی پیک کا منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے جوچاروں اکائیوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے جب کہ غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے بھی سی پیک موثرکردارادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *