download

بلاول بھٹو نواز شریف اور عمران خان پر برس پڑے

مانسہرہ : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خاان اور نواز شریف پر برس پڑے انہوں نے جلسے میں دونوں رہنماوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا عوام نواز شریف کے دھوکے میں نہیں آئینگے ۔ میاں صاحب اب انقلاب کی بات کر رہے ہیں انقلاب کیا ہوتا ہے میاں صاحب معلوم ہے آپ کو انقلاب کا لفظ نواز شریف کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔ میاں صاحب آپ فسادی ہو سکتے ہیں انقلابی نہیں ۔آپ نے قوم کی دولت کو لوٹا ہے آپ معصوم نہیں مجرم ہیں میاں صاحب آپ جتنا بھی چیخیں عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئینگے ملک کو قرضوں تلے دبا دیا کہہ رہے ہیں کہ ترقی ہو رہی ہے ۔ ترقی کے نام پر نمائشی منصوبوں پر کھربوں روپے ضائع کر دئیے ۔میاں نوا ز شریف کی مرکز میں حکومت تھی وہ کتنی بار ایوان میں ا ئے ۔ عمران خان آئین میں ترمیم کےلئے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ میاں نواز شریف اور عمران خان کی نظر صرف اقتدار پر ہے ۔2018 کا الیکشن میرا پہلا اور عمران خان کا آخری الیکشن ہوگا۔۔ انہوں نے کہا ہم غربت کا خاتمہ کرینگے ۔ہم قلیتوں کو ان کا حق دینگے ۔اقتدار اپنے لئے نہیں غیربیوں کےلئے چاہتا ہوں۔ ملکی مصائب پر سیاست نہیں کرتے ۔ نواز شریف اداروں پر دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تقریروں میں عوام سے وعدے کروا رہے ہیں۔آپ نے جھوٹ بولا جعلسازی کیاور کہتے ہیں کہ کیوں نکالا گیا ۔ انہوں نے کہا عمران خان خود کو صادق اور امین کہتے ہیں روز ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں۔ دہشت گردی فوسز اور پولیس کی مدد سے کم ہوئی ۔ عمران خان کی جھوٹ پروپیگنڈہ اور گالی کی سیاست نہیں چلے گی ۔ عمران خان خود شوکت خانم کی بات کرتے ہیں لیکن ان کی صوبائی حکومت نے سیاسی دشمنی میں نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو بند کردیا جب کہ خان صاحب کو بیگم نصرت کے نام پراعتراض تھا تواس کا نام شوکت خانم رکھ دیتے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدار جو تبدیلی لائے ہیں وہ ہمیں معلوم ہے اور یہ پورے صحت کے نظام کی نجکاری کررہے ہیں جب کہ صحت کے پورے نظام کو خیبر پختون خوا میں تباہ کردیا گیا یہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لے آئے ہیں اور عمران خان کہتے ہیں ایک لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں آئے ہیں لیکن اس سال سرکاری اسکولوں کے بد ترین نتائج آئے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم پستی کی طرف جارہی ہے مگر ان کے لوگوں کے نجی اسکول ترقی پر ترقی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور ہر علاقے کی ترقی کا سوچتی ہے اور ہماری حکومت نے ہر شعبے میں کام کیا تاکہ خوشحالی آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *