download (4)

بارسلونا میں دہشت گردی،ویگن ہجوم پر چڑھ گئی 13 افرادہلاک 25 زخمی

میڈرڈٟ : اسپین کے شہر بار سلونا میں ویگن ہجوم پر چڑ ھ گئی جس سے 13 افراد زندگی سے محروم ہو گئے ۔ جبکہ 25 افراد زخمی ہو ئے پولیس نے واقعہ دہشت گردی قرار دیدیا۔۔ واقعہ سٹی سینٹر کے قریب پیش آیا گاڑی اتنی تیزی سے آئی کہ لوگوں میں بھگڈر مچ گئی لوگوں نے جانیں بچانے کےلئے دوکانوں اور کیفے گاہ میں پنا ہ لی ۔ لوگوں پر ویگن لوگوں پر چڑھانے والا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ بارسلونا میں واقعے کے پیش نظر ٹرین اور میٹرو سروس بند کر دی گئی ۔عنی شاہدین کے مطابق گاڑی میں مسلح افراد موجود تھے ۔ جو گاڑی سے اتر کر ریسٹورنٹ میں داخل ہو گئے اور وہاں تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ۔ جس پر پولیس نے ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ اسپین کے وزیر اعظم راجوئے نے متعلقہ حکام کو فوری طور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے اورواقعے کے متعلق آگاہی لیتے رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *