Untitled-1 copy

مسلم لیگ ن کے 70 ایم این اے سے رابطہ, اللہ کامیابی دے گا۔ چودھری شجاعت

کراچیٟ : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں ،کو شش ہے کہ تمام لیگی متحدہو جائیں،نیک نیتی سے اتحاد کا ایجنڈا لے کر کراچی آیا ہوں۔ مسلم لیگ ن کے 70 ایم این میرے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں غوث علی شاہ، پیرصاحب پگارا اور دیگررہنمأںسے ملاقات کروں گا،سیاسی حالات خراب ہیں اس کے لئے لیگیوں کو کردار ادا کرنا چاہئے اورمسلم لیگ کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن لیگیوں کے اتحاد میں کچھ رکاوٹیں بن رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے الائنس کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا رابطہ ہوا تو دیکھیں گے ۔کراچی میں امن کا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے ،اس سوال کے جواب میں چودھری شجاعت نے کہاکہ ماڈل ٹأن لاہور میں بے گناہ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں یہ کیس سب مقدمات سے اہم ہے نوازشریف کی ریلی ضرور تھی لیکن بھرپور نہیں اورمیاں برادران جو سازشوں کا ذکر کر رہے ہیں قوم کو ان کے بارے میں بتائیں۔مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہ (ن) لیگ کے 70 ارکان قومی اسمبلی بڑا فیصلے کرنے کےلیے تیار ہیں۔ اس سے قبل کراچی روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ستر ایم این اے ان سے رابطے میں ہیں جو بڑا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ میںمسلم لیگیوں کے اتحاد کے مشن پر نکلا ہوں، اللہ مجھے کامیابی دے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *