M_Id_410296_srk-sridevi-ranbir copy

بھارتی فنکا ر عدم تحفظ کا شکار ، یوم آزادی پر بول پڑے

ممبئیٟ : بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فنکاروں کی زبان سے عدم تحفظ امڈ کر نکل آیا۔انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر خود کی قید اور بندش کا ذکر کر دیا۔ فنکاروں نے بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے پیش کر دیا ۔ اداکار شاہ رخ خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس یوم آزادی پر اگر انہیں آزادی کیلئے کسی چیز کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ بنا جھجھکے بولنے کی آزادی چاہیں گے میں آزادی کے ساتھ اظہار خیال کرنے سے بہت ڈرتاہوں کیونکہ اگرمیں کوئی سنجیدہ بات کرتاہوں تو دوسرے دن میڈیا اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے لہٰذا مجھے عوامی مقامات پر یا میڈیا کے سامنے بات کرنے سے بہت ڈر لگتا ہے، مجھے خود پتہ نہیں ہوتا کہ میری بات کا کیا مطلب نکالا جائے گا صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے بچے بھی اسی خوف میں جی رہے ہیں، اس لیے میں بولنے کی آزادی چاہتا ہوں، میں ایک ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں میں بلا خوف و خطر اپنے خیالات کا اظہار کرسکوں لیکن مجھے یہ آزادی ملنا مشکل ہے۔چاکلیٹی ہیرورنبیرکپور نے اپنا دل کھولتے ہوئے کہا ہ ہمارے ملک میں بیت الخلا سب سے بڑامسئلہ ہے، کھلے میں رفع حاجت کرنے کی وجہ سے کئی لوگ خاص طور پر خواتین کئی مسائل کا شکار ہوچکی ہیں جب کہ کئی لوگوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے، لہٰذا ہمیں کسی مسیحا یا فرشتے کا انتظار کیے بغیر اپنے ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے خود سامنے آنا ہوگا، بھارت میں بہت گندگی اور غربت ہے، میں بھارت کو صاف دیکھنا چاہتا ہوں، اپنے ملک کو صاف رکھنے کیلئے میں ہر جگہ کھڑا ہوں لیکن نجانے میری یہ خواہش کب پوری ہوگی۔ اداکارہ سری دیوی نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی بے بسی کا ذکر کیا انہوں نے کہا میں ایک ایساملک چاہتی ہوں جہاں پر عورت مکمل طور پر محفوظ رہے۔بھارت میں خواتین بالکل بھی محفوظ نہیں ہیں، میں آزادی کے موقعے پرایک ایسے ملک کا تصور کرتی ہوں جہاں مجھے اپنی بیٹیوں کو لے کر یہ خوف محسوس نہیں ہوگا کہ اگر وہ کہیں باہر یا کسی پارٹی میں گئی ہیں تو صحیح سلامت گھر واپس کب لوٹیں گی ، بھارت کو آزاد ہوئے 70 برس گزر گئے لیکن خواتین کیلئے ہمارے معاشرے کی سوچ اب بھی نہیں بدلی ہے ، بھارت میں عورتیں آج بھی غیرمحفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے کوئی موثر اور سخت قانون بھی نہیں ہے، عورتوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرموں کو چند مہینوں بعد ہی چھوڑدیا جاتا ہے ہمارے ملک میں انسانوں کے بھیس میں آج بھی شیطان گھوم رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *