Untitled-2 copy

ملتان کڈنی سینٹر میں سہولتوں کا فقدان، واش روم سے پانی غائب ، شہباز شریف برہم

ملتانٟ : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کڈنی سنٹر میں سہولتوں کا فقدان دیکھکر برہم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کڈنی سینٹر میں واش روم چیک کئے تو وہاں پانی نہیں تھا ۔ وزیر اعلی کو اپنے ہاتھ دھونے کےلئے بھی پانی نہ ملا۔ صفائی کا ناقص انتظام وزیر اعلی کے غصے میں مزید اضافہ کر گیا ۔ شہبا زشریف نے کڈنی سینٹر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ مریضوں کو اسپتال میں اتنے زیادہ مسائل درپیش ہیں، مریضوں سے معلوم ہوا کہ اسپتال انتظامیہ نے دوائیں خود مہیا کرنے کے بجائےمریضوں سے باہرسے منگوائیں ، جب کہ واش روم کا حال تو اور بھی براہے وہاں نہ پانی کا انتظام تھا اور نہ ہی صفائی کا، میں واش روم گیا تو ہاتھ دھونے تک کیلئے پانی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا میں عوامی سیاستدان ہوں اس لئے خود کوئی پروٹوکول نہیں لیتا تو کسی اور کو کیوں لینے دوں گا یہاں سب برابر ہیں ایک عام مریض کو بھی وہی تمام سہولیتیں مہیا جائیں گی جو کسی وی آئی پی کو دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا نام نہاد وی آئی پیز کا یہ حال ہے تو عام اور غریب مریضوں کا کیا حال ہوگا مریضوں کو دوائیں نہ ملنے کی انکوائری کرارہا ہوں رپورٹ آنے پر جلد ہی معاملات کی نئی سرے سے تفتیش کی جائے گی اور مسائل حل کیے جائیں گے، اس کے علاوہ دوا¶ں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *