sharif-main copy

آصف زرداری کا نواز شریف سے لاتعلقی کا اعلان

لاہورٟ: سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سینئیر قیادت کے ساتھ مشاورت کے دوران واضح کیا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔ انہوں نے کہا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا اور بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔آصف زرداری نے کہا نواز شریف کی ترجیحات مشکلات میں الگ اور اقتدار میں الگ ہوتی ہیں۔ نواز شریف کو اقتدار میں آرٹیکل 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *