Untitled-1 copy

آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر گردن پر گیند لگنے سے شدید زخمی

ڈارونٟ: آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر گردن پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلادیش کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے جوش ہیزلی وڈ کے با¶نسر کو ہک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ برق رفتار گیند گردن پر لگنے سے وہ زمین پر گر پڑے۔بولر جوش ہیزلی وڈ اور اسکپر اسٹیون اسمتھ فوری آگے بڑھے اور ڈیوڈ وارنر کو اٹھایا تاہم گردن پر لگنے والی چوٹ کی شدت کے باعث انہیں گرا¶نڈ سے باہر لیجانا پڑا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 2014 میں ڈیوڈ وارنر کے دوست فلپ ہیوز پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں 2 روز تک اسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی لیکن وہ زندگی نہ پا سکے اور موت کے منہ میں چلے گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *