images

امریکہ کا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹر جان مکین نے کہا ہے افغانستان میں مزید فوج بھیجی جائیگی ۔ اپنی افغان حکمت عملی پر سینیٹ میں رائے شماری کراونگا۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے افغان فوج کی تربیت کرنا ہوگی ۔ افغان حکومت کو قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہوگی ۔ افغانستان میں انسداد دہشت گردی کے لئے کوششوں کو بڑھانا ہوگا۔ افغان حکومت کو کرپشن ختم کرکے سرکاری معاملات میں شفافیت لانا ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *