khabar-kay-peechay-fawad-chaudhry-kay-saath-neo-tv-10-march-2016_1457680015-b (1) copy

مسلم لیگ ن اپنی آخری رسومات ادا کرے، فواد چودھری

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی بھی اور وزیرعظم کو کرپشن کیس میں گھر نہیں بھیجا گیا نواز شریف کا مکمل ٹرائل ہو ا ان کو ثبوت فراہم کرنے کا موقع بھی دیا گیا سابق وزیرعظم کہنا یہ چاہتے ہیں کہ اگر ووٹ لے کر حکومت میں آئیں تو مرڈر کرنے پر بھی ان کے خلاف کیس نہیں ہونا چاہیے انہوں نے نیو نیوز کے پروگرام خبر کے پیچھے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ، جنگ گروپ والے لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں، مسلم لیگ ن اپنی آخری رسومات ادا کرے اور گھر جائے جو تیس سالوں میں کچھ نہیں کر سکا وہ گھر جائے اور سو جائے انہوں نے کہا سندھ حکومت نے ایک قانون بنایا ہے جس سے احتساب سندھ حکومت کے انڈر ہو گا،قومی احتساب بیورو عمل دخل نہیں کر سکتی،سندھ حکومت کا یہ قانون ایک صوبے کو وفاق کے برابر کرنے کے مترادف ہے۔
مسلم لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ فیصلے پر عمل کر لیا گیا لیکن لوگوں سے یہ تو پوچھا جا سکتا ہے کہ کیا وہ اس فیصلے سے راضی ہیں یا نہیں، عدالت نے کہا گھر جاو وزیرعظم گھر جا رہے ہیں مگر ہم اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں،اگر آپ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تو نہ کریں، ہمیں سوچنا ہو گا کہ آج تک وزیرعظم اپنی مدت پوری کیوں نہیں کر پاتا کبھی ڈکٹیٹر گھر بھیج دیتا ہے تو کبھی عدالتیں، وزیرعظم کو کرپشن پر نہیں بلکہ بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر گھر بھیجا جا رہا ہے، جب ن لیگ کی حکومت آئی تو عمران خان نے کہا کہ چار حلقے کھول دیں جب حکومت نے نہیں کھولے تو دھرنا دے دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کیا جمہوریت کا مطلب یہ ہے کہ اگر اپ ووٹ لے کر حکومت میں آ جائیں تو اپ چوری اور کرپشن بھی کریں اور جب عدلیہ فیصلہ دے تو اپ اسے ماننے سے انکار کر دیں۔ایسا تو نہیں ہونا چاہئے ۔ نیو نیوز کے نمائندے سلمان حیدر نے بتایا کہ دو ایم این اے اور چار ایم پی ایز کے ذمے جہلم میں انتظامات کی ذمہ داری لگائی گئی تھی۔ کافی متاثر کن مجمع تھا۔150 کے قریب گاڑیاں تھیں جس میں پروٹوکول بھی شامل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *