AITZAZ

ریلیاں بہت دیکھیں، سو کلو میٹر والی نہیں دیکھی۔ اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے نوا ز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن ان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا ۔ نواز شریف این آر او کی تلاش میں ہیں۔ ریلیاں میں نے بہت دیکھیں مگر ایسی کہیں نہیں دیکھی جہاں سپیڈ سو کلو میٹر ہو، ان کی ریلی سے بہت مایوسی ہوئی ، یہ ریلی نوا ز شریف کی ناکامی کی مثال ہے، یوسف رضا گیلانی کے خلاف آپ خود درخواستیں کرتے رہے۔ چھ مرتبہ ہٹائے جانے والے وزرائے اعظم کے خلاف سازش آپ نے خود کی، آپ کہتے ہیں ملک میں ستر سال سے یہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف سمجھتے ہیں قانون میں ترامیم کرکے کوئی فائدہ پہنچائے تو یہ ممکن نہیں، پہلے ہم کہتے تھے کہ ڈائیلاگ کریں مگر اب وقت گزر چکا ہے آپ کون کون سی سازش میں ملوث نہیں پائے گئے آئی جے آئی بنا کے جتوئی صاحب کو آگے کیا۔، جتنے سال نواز شریف نے وزارت کی اتنے سال آپ نے سازش ہی کی ہے، نواز شریف کون کون سی سازش میں ملوث نہیں پائے گئے، آصف زرداری کے خلاف کالا کوٹ پہن کر آپ عدالت گئے، آئی جے آئی بنا کر جتوئی صاحب کو آگے کیا، میموگیٹ پرنوازشریف کالاکوٹ پہن کرسپریم کورٹ گئے تھے نواز شریف نے 6 بارسویلین وزیراعظم اور صدورکےخلاف سازش کی ہے، اعتزاز احسن نے کہا یہ شکوہ کرتے ہیں 545 افراد کا پاناما میں نام آیا ہے،صرف میرا احتساب کیوں؟ جلسے ان کے بڑے ہوں ، عوام بھی بڑی تعداد میں شریک ہوگی، بدھ کی ریلی ان کی ناکام ریلی تھی، ریلی کی ایک مخصوص اسپیڈ ہوتی ہے، 140کلومیٹرفی گھنٹاکی رفتارسے ایک سےدوسری جلسہ گاہ جارہے ہیں تو اسے ریلی نہیں کہتے، عدالت جعلی دستاویزات پر شریف فیملی کےخلاف مقدمہ درج کرا سکتی تھی ایف آئی اے کو ظفر حجازی کا کیس دیاگیا جہاں سے انہوں نے ضمانت لے لی۔ ریکارڈ میں تبدیلی سے کس کو فائدہ ہوا، اس کے بینیفشری نوازشریف ہیں، ظفر حجازی کو کیا خواب میں آیا تھا کہ رکارڈ کو بدلو؟ میرے خیال میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی نہیں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ نے اب بھی شریف خاندان پر نرم ہاتھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا
ڈان لیکس کی جے آئی ٹی خود وزیراعظم اور چودھری نثار نےب نا ئی تھی، سمجھتا تھا گریڈ 20، 21 کے افسر کس طرح سے وزیراعظم سے تحقیقات کریں گے، جے آئی ٹی والوں نے بہت محنت کی ہے، میں نے وہ رپورٹ پڑھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *