download

عمران خان بلا ول کے ساتھ چلنے کو تیار، 25 اگست کو سکھر میں جلسے کا اعلان

اسلام آبادٟ: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 25 اگست کو سکھر میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ مائنس آصف زرداری بلاول کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے سندھ پر اس وقت مافیا کا قبضہ ہے ۔ سندھ کے لوگ خوف مین مبتلا ہیں۔ سندھ کی ہندو برادری و دیگر اقلیتوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔ دو ااپشن ہیں یا تو سندھ کے لوگوں کو چھوڑ دیں یا پھر انہیں بہتر حکمرانی دیدیں۔۔ سندھ میں لوگوں کی گمشدگی کا عمل بند کیا جائے انہوں نے کہا ن لیگ نے میرے خلاف مقدمات میں ناکامی پر عائشہ گلالئی کو استعمال کیا۔ عائشہ گلالئی کے فون کا فرانزک ماہر کے فون سے معائنہ کرایا جائے الزامات ثابت ہوں تو ٹرائل کےلئے تیار ہوں جلد پتہ چل جائے گا کہ عائشہ گلا لئی نے کتنے پیسے لئے۔ عمران خان نے بتایا کہ میاں مٹھو تحریک انصاف میں شامل نہیںہوا صرف خواہش ظاہر کی۔ ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کافی عرصے سے چودھری نثار سے ملاقات نہیں ہوئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *