download (2) copy

بینظیر آمریت کے سامنے ڈٹیں، نوازشریف کس کے خلاف ریلی نکال رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

اسلام آبادٟ: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے نواز شریف خود کہتے رہے ہیں ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرینگے لیکن جے آئی ٹی رپورٹ ان کی توقعات کے برعکس آئی تو نوا زشریف سیخ پا ہو گئے نوا ز لیگ نے سیاسی طور پرزندہ رہنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا نواز شریف کے شو کا موازنہ بینظیر بھٹو شہید سے نہیں کیا جا سکتا ،بی بی بے نظیر بھٹو شہید آمریت کیخلاف نکلی تھیں اور آمریت کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو گئی تھیں۔ ،نواز شریف بتائیں وہریلی کس کےخلاف نکال رہے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ن لیگ ضرور جلوس نکالیں لیکن سرکاری وسائل استعمال نہ کرے لیکن پنجاب حکومت کے وسائل اس ریلی کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا حکمران ہم پر کنٹینر کی سیاست کرنے کے الزام لگاتے رہے ہیں لیکن یہ لوگ نقل کرنے میں بھی ماہر ہیں آج خود کنٹینر پر سوار ہیں
۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *