Untitled-1 copy

نواز شریف کا قافلہ چل پڑا

اسلام آبادٟ: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گلے سے لگا کر پنجاب ہاوس سے رخصت کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نواز شریف سے گلے ملے ۔ کابینہ کے افراد بھی نواز شریف سے ملتے رہے ۔پنجاب ہاوس کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگارہی تھی ۔ مسلم لیگ ن کے کارکن ہاتھوں میں پارٹی پرچم اور نواز شر یف کی تصاویر تھامے نواز شریف سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے رہے ۔ نواز شریف سخت سیکورٹی میں پنجاب ہاوس سے لاہور روانہ ہوئے ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے نواز شریف کی گاڑی کے گرد حصار بنائے رکھا کسی کو قریب نہ آنے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *