1393320-IMRAN-1493127808-806-640x480

نواز شریف پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے ۔ عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے نواز شریف کھلے عام عدلیہ کا فیصلہ ماننے سے انکا ر کر رہے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ نہوں نے کیا کارنامہ کیا ہے جو جی ٹی روڈ سے آرہے ہیں وہ عدالت کو تباہ کرنے کےلئے سڑک پر نکل رہے ہیں ا۔پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 13 اگست کو شیخ رشید کے ساتھ مل کر جلسہ کرینگے ماڈل ٹاون کے واقعے پر طاہر القادری کو مکمل طور پر سپورٹ کر رہے ہیں۔ طاہر القادری نے تاخیر کی انہیں جلد آنا چاہئے تھا جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو پبلک کرنا چاہئے ۔ عمران خان نے کہا ن لیگ اور میر شکیل نے گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے ۔ نواز شریف اداروں کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کےلئے کنٹینر پر گئے ۔یہ ملک کی عدالتوں کو کمزور کرنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔ شاہد ٰخاقان عباسی کا نام پانامہ میں نہیں تھا ان نام ا ایل این جی میں تھا ۔ شاہد خاقان عباسی کے پاس موقع تھا شریف برادران کو خود سے علیحدہ کرتے ۔ ہم کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے ۔اب یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شریف خاندان کےلئے کوئی اور قانون ہے ۔ یہ لوگ عدلیہ کے خلاف احتجاج کرنے جا رہے ہیں جبکہ مجھے لگ رہا ہے کہ حالات الیکشن کی جانب جا رہے ہیں ہم اپنی جماعت کو الیکشن کےلئے تیار کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا یہ لوگ این آر او مانگ رہے ہیں کیونکہ انہیں خطرہ ہے یہ جیل میں جائیں گے۔ ہم نے مافیا کے خلاف جنگ کی ہے کافی جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں۔یہ سمجھتے ہیں کہ نیب پر دباو ڈال کر یہ بچ جائیں گے ۔ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *