download

سپریم کورٹ میں ایسے سپوت ہیں جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ شاہ محمود قریشی

لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے سپریم کورٹ میں ایسے سپوت ہیں جو اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے اور ہمیں امید ہے کہ حکمرانوں کے اقتدار کا سورچ غروب ہونے والا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاون کے شہدا کو انصاف ملے گا۔ پی ٹی آئی ماڈل ٹاون شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہے اورکبھی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی ۔ ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی جمہوریت کیخلاف ساز ش ہے یہ لوگ جمہوریت کو لپیٹنا چاہتا ہیں تم لوگوں نے پرامن رہنا چاہئے۔تحریک انصاف اور پوری قوم آئینی اداروں کے ساتھ ہے اور ان کی جمہوریت کیخلاف سازشیں ناکام بنا دیں گےناصر باغ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین 3 سال سے انصاف کے منتظر ہیں لیکن انہیں آج تک انصاف نہیں ملا اور تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے اور قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے کیونکہ عوام ان قاتلوں کو بے نقاب دیکھنا چاہتے ہیں ن لیگ کہتی ہے کہ سپریم کورٹ کا بڑا احترام کرتے ہیں لیکن آپ نے دیکھا کہ سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ دیا توان لوگوں نے سپریم کورٹ پر تنقید شروع کر دی اور جے آئی ٹی کو بھی نہ بخشاآپس کی بات یاد ہے نہ ، چڑیا کہتی تھی کل وہ آ رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا حکمران کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی میں کہتا ہوں کہ جرات ہے تو بتائیں سازشیں کون کر رہا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو انصاف کیلئے اپنے حق پر کھڑے رہے ،تحریک انصاف کل بھی شہدا کے لواحقین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *