33333333333333

عائشہ گلالئی کے الزامات,تحقیقاتی کمیٹی مسترد، سپیکر کو خط

اسلام آبادٟ: تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی مکمل طور پر مسترد کر دی۔ اس ضمن میں شیریں مزاری نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھ دیا جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ کمیٹی سیاسی انتقام کا ذریعہ بن سکتی ہے اس لیے غیرجابندارانہ انکوائری کے لیے برطانوی پارلیمان کی طرز پر پارلیمانی کمشنر برائے معیارات مقرر کیا جائے۔ہ تحریک انصاف ایسے معاملات کی غیر جانبدار اور قابل اعتماد تحقیقات کی پیشکش پر قائم ہے۔ تاہم حکومتی اراکین کی اکثریت پر مشتمل کمیٹی کو یہ کام کسی طور نہیں سونپا جاسکتا، ہمارے سیاسی مخالفین کہ اکثریت پر مشتمل کمیٹی غیر جانبداریت برقرار نہیں رکھ سکتی۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے سیاسی مخالفین کو بیک وقت الزام عائد کرنے، تحقیقات کرنے اور فیصلہ صادر کرنے کا اختیار نہیں سونپ سکتے۔ کمیٹی کو سیاسی نشانہ بازی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی پارلیمان کی طرز پر غیر جانبدار پارلیمانی کمشنر برائے معیارات مقرر کیا جا سکتا ہے، برطانیہ میں کمشنر کا تقرر ایوان کی قرارداد کے ذریعے پانچ برس کیلئے کیا جاتا ہے۔ کمشنر مکمل طور پر آزاد اور غیرجانبدار انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *