download (1) copy

دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائدعوام کے پاکستان پر حملہ ہے۔ بلاول

کراچی : پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے دہشتگردی مزید جڑ پکڑرہی ہے۔دہشتگردی اصل میں قائداعظم اور قائدعوام کے پاکستان پر حملہ ہے جب کہ اس حملے کو روکنے کے لئے ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے ایک تقریب میں کوئٹہ کے شہدائ وکلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا وکلا پر حملہ آور دہشتگرد اصل میں ملک اور آئین پرحملہ آور ہیںکو ئٹہ میں وکلا کے خون کی ہولی کھیلنے والے ابھی تک قابو میں نہیں آئے، ہیپلزپارٹی ملک کے تمام شہدا کی حقیقی وارث ہے اور وکلا کے اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا بلاول زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہدا کی وارث پوری پاکستانی قوم ہے، شہید بی بی نے قربانی دیکر پوری قوم کو ایک ایسا راستہ دکھایا جو قوموں کو سرخرو رکھتا ہے، شہید بی بی کے بھائی، بہنیں، بیٹے، بیٹیاں اور جیالے دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *