Untitled-1 copy

نواز شریف نااہلی کا جشن منانے سڑکوں پر آرہے ہیں ، روکنا مناسب نہیں

اسلام آباد ٟ: پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے نواز شریف تاحیات نا اہل ہو چکے ہیں۔ نواز شریف اپنی نا اہلی کا جشن منانے کےلئے سڑکوں پر آر ہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو انہیں روکنا مناسب نہیں پنجاب وفاق کے وسائل نواز شریف کی نا اہلی کے جنازے کی رسومات پر لگا دئیے گئے ۔ پورے پنجاب کی سیکورٹی گاڈ فادر ون اور ٹو پر لگی ہے ۔ نواز شریف وہی کام کر رہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف سب سے بڑے سویلین سیکورٹی رسک ہیں۔ لاہور میں بارود سے بھرا ٹرک سیکورٹی رسک کا ثبوت ہے ۔ پورا پنجاب سیکورٹی کے لحاظ سے خطرناک بن چکا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں جی ٹی روڈ پر لگائی جا رہی ہیں۔ نوا ز شریف سڑکوں پر پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ درست نہیں ہے۔ اگر فیصلہ درست نہیں ہے تو پھر اپیل کیوں نہیں کی ۔ ا نہوں نے کہا نواز شریف سڑکوں پر آکر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔وہ کس طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ احتساب کے معاملے میں کسی سے بھی رعائت نہیں ہونی چاہئے ۔ سابق صدر آصف زرداری کا احتساب ہونا چاہےے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *