download (6) copy

ڈاکٹروں کی ہڑتال ،مریض خوار

ٍلاہورٟ: نوجوان ڈاکٹروں کی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی لاہور، ملتان، فیصل آباد، گجرات، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز، ان ڈورکا بائیکاٹ جاری رہا جس کی وجہ سے مریض علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے اور ہر جگہ خواری کا ہی سامنا کرنا پڑا۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹر وں نے وارننگ دیدی کہ اگر مطالبات پورے نہ ہو ئے تو ایمرجنسی میں کام بند کر دیا جا ئے گا۔ڈاکٹروں کی ہڑتال اہم آپریشنوں پر بھی اثر انداز ہوتی رہی کئی آپریشن ملتوی کرنا پڑے۔ مریضوں کی منت سماجت اور فوری علاج کی ضرورت بھی ڈاکٹروں کا دل موم کرنے میں ناکام رہی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جائز مطالبات پورے نہیں کئے جا رہے ۔ حکومت مسلسل ہمارا حق دینے سے پہلو تہی کر رہی ہے ۔جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *