download (3) copy

سپریم کورٹ نے چورپکڑ لیا ،اب قاتل رہ گیا ۔ طاہر القادری

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے چو پکڑ لیا ہے ،اب قاتل رہ گیا ہے،پاناماکا فیصلہ میری توقع کے خلاف آیا ،اب پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے۔انہوں نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف جی ٹی روڈ پر احتجاج کس کے خلاف کر رہے ہیں،اگر ان میں ہمت ہے تو بتا دیں ورنہ ہم سمجھیں گے کہ یہ احتجاج سپریم کورٹ اور قومی سلامتی کے خلاف ہے سپریم کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کو توہین عدالت پر نا اہل کیا ، نواز شریف کو بد دیانت ،جھوٹا قرار دے کر نا اہل کیا ،اگر کسی کے خلاف سپریم کورٹ ایسی بات کر تو وہ خود شرم دکھا تا ہے لیکن اب آپ جی ٹی روڈ پر احتجاج کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سانحہ ماڈل ٹاون کے شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،شہدا کے خون کا قصاص لیں گے۔پاناما کیس کے فیصلے سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ اب سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداکے لواحقین کو بھی انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا آنا جانا میری مجبوری نہیں کیونکہ میری اصل زمین پاکستان ہے جہاں میرے کارکنوں کا خون بہایا گیا اور ہم اس کا حساب لے کر رہیں گے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں ہمیشہ انصاف ملتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *