I-Trust-and-Love-Imran-Khan-Reham-Khan-600x300

نواز شریف ، شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا۔ ریحام خان

ہری پورٟ: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عا ئشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے جس پر الزام لگا ہے اس کو جواب دینا چاہئے میں کیوں جواب دوں۔ میں اللہ کے سوا کسی کو بھی جواب دہ نہیںہوں۔انہوں نے یہ باتیں میڈیا سے گفتگو میں کہیں۔ ریحام خان نے اس موقعہ پر قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے کسی نے مجھے کتا ب لکھنے کا نہیں کہا نواز شریف ، شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا نہیںکہا ہے۔ نہ میں کسی کے کہنے میںآئی ہوں اور نہ آوں گی ۔ میں نے فلم بنانے کی کوشش کی تھی روڑے اٹکائے گئے ۔ انہوں نے کہا میں حلفیہ کہتی ہوں عائشہ گلالئی سے کبھی رابطہ نہیں رہا۔ میں کبھی امیر مقام سے نہیں ملی ۔ میں دو سال سے خاموش بیٹھی ہوئی ہوں۔میں کسی کے اشارے پر خاموش نہیں ہوں۔ ،اگر کوئی صحافی کوریج دینے لگتا ہے تو اسے میرا رشتہ دار بنا دیا جاتا ہے میں وہ سیاستدان نہیں جو واقعہ ہونے کے بعد بتائے۔میرے پیچھے کوئی سیاسی جماعت تھی نہ سوشل میڈیا ۔ انہوں نے کہا طلاق کے بعد میری بے عزتی کی گئی ۔ مجھ پر تنقید کی گئی لیکن میں خاموش رہی ۔ میں کچھ نہیں بولی ۔ میں حق پر ہوں مجھے کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔ہم خان ہیں پیٹھ پر وار کرنیوالے نہیں۔ انہوں نے کہا اب تو میری جان چھوڑ دیں مجھ پر کیوں الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *