896750-Masoodazhar-1501870692-674-640x480

بھارت مولانا مسعود اظہر کو چین سے دہشتگرد قرار دلوانے میں پھر ناکام

ببیجنگ ۔۔۔ بھارت کو چین سے ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑ گئی ۔ چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرارداد ایک بار پھر روک دی۔
بھارت مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لا چکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور ایک بار پھر بھارت کی یہ خواہش پوری نہ ہونے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے فروری میں سلامتی کونسل میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد تکنیکی بنیادوں پر 3 ماہ کے لیے روکی تھی جس کی میعاد 2 اگست کو پوری ہونی تھی تاہم چین نے ایک بار پھر مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا۔ اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی میں ناکامی پر بھارت چین پر برہمہمارے دہشت گردی سے متعلق خدشات پائے جاتے ہیں وہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *